Thursday, April 11, 2013

رام اللہ کے نام پہ ووٹ دیدو

ہندی فلمیں دیکھ خدا کو آرزو ہوئی کہ اپنے ہاتھوں میں مہندی چھاپے، خدا کو سمجھایا کہ یہ تو خواتین کی زینت ہے گر وہ آپکے ہاتھوں میں مہندی دیکھ آپ کا بڑا مذاق اُڑائیں گی ـ خدا نے طیش میں کہا: واللہ ہم خدا ہیں ہمارا شمار خواتین و حضرات میں نہیں ـ آجکل قومِ نِسواں کی بہبودی کیلئے جو کچھ فارمولے آزمائے جا رہے ہیں، ہم بھی اپنے ہاتھوں میں مہندی چھاپ خواتین کو خوش کریں گے ـ ویسے ہم تو سبھی اقوام کو خوش کرنے کیلئے آئے ہیں گر چاہو تو ہمیں سولی پر لٹکا دو مگر زیادہ دیر تک نہیں ـ سَر پر پگڑی باندھے آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خدا نے نعرے لگائے: ہماری مانگیں + پوری کرو ـ جب پوچھا کہ یہ کیا تماشہ ہے؟ خدا نے بتایا الیکشن قریب ہے اور ووٹ مانگنے کی پریکٹس چل رہی ہے ـ خدا کو سمجھایا: یہ نعرہ تو مزدور یونین کا ٹریڈ مارک ہے ـ خدا کو بتایا کہ ووٹ ایسے مانگتے ہیں: میری ماؤں بہنوں اور بھائیوں مجھے ووٹ دو ـ خدا نے تعجب سے کہا: توبہ استغفار، ہم ایسا نہیں بول سکتے ہم تو باقاعدہ خدا ہیں ـ معلوم ہے کہ آپ خدا ہی ہیں مگر ووٹ مانگنے کیلئے کچھ ایسا ہی کہنا پڑتا ہے اور تو اور گدھے کو بھی باپ بولنا پڑتا ہے ـ پھر خدا سے پوچھا کہ آپ کونسا الیکشن لڑنے والے ہیں اور آپکی پارٹی کا نام کیا ہے؟ خدا نے ڈُلتے ہوئے شرما کر کہا: دراصل ہمیں "بہترین بلاگ" کا ایوارڈ لینا ہے،  خدا کو خدا کی قسم، ہم نے بہت سے بلاگز پڑھ لئے مگر ایسا بے باک اور سچّائی اُگلنے والا بلاگ پہلی بار دیکھا ـ کاش کہ یہ بلاگ پرانے زمانوں میں ہوتا تو آج ایک مقدس کتاب کی شکل میں ہوتا مگر اب ایسی دقیانوس باتوں پر دنیا والے ایمان نہیں رکھتے صرف جتنی بھی پرانی اور سڑی گلی باتیں تھیں سب اُسی پر ایمان قائم رکھے ہوئے ہیں ـ خدا نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلاتے فرمایا: اِس بلاگ کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کر کامیاب بناؤ اور اِسکے بدلے جنّت میں اعلی مقام پاؤ ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

[ یہ خدا ہے ـ 96 ]

Labels: , , , , , , , , , , ,

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

خدا نے فرمایا
یا خدا
تلاش گمشدہ
تکنیکی غلطی
یا خدا
چین سے سکون نہیں ملتا
المیہ ایران
انسانوں والا کام!
حیرت انگیز اور دلچسپ
اندھے شرابی

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters