Wednesday, May 11, 2011

بھوک کی آواز

کسی نے پوچھا: بھارت اور پاکستان کی جنگ میں جیت کس کی ہوگی؟ خدا نے جواب دیا: میاں، یہ تو طئے ہے نقصان عام لوگوں کا ہی ہوگا فرق صرف اتنا کہ پاکستان کو جس کام کیلئے تیس منٹ درکار ہوں وہیں بھارت صرف دو منٹوں میں تمام کام کر دے ـ لیکن تعجب کی بات ہے کہ سالوں بعد آج بھی امریکہ طالبان کے آگے جھولا جھول رہا ہے دوسری طرف عراق میں بغیر ٹکٹ کے لوگ ہر دن خون کا میلہ دیکھتے ہیں ـ

ڈاکٹر کے آگے اپنا بڑا سا منہ کھول خدا نے شکایت کردی: نیند میں گھٹیا قسم کے خواب آنے لگے ہیں، فلسطینیوں کی چیخیں سنائی نہیں پڑتی مگر اِنکی حمایت میں دنیا بھر سے اُٹھنے والے احتجاجوں سے ہمارے کان پک گئے ـ ـ ـ برائے مہربانی اچھے خواب کیلئے کوئی اچھی دوائی تجویز کریں ـ چونکہ ہم ذرا کمزور دل ہیں، کسی پر ظلم ہوتے دیکھ نہیں سکتے اور مظلوموں کی درد بھری چیخیں ہمیں برداشت نہیں ـ

ٹی وی اشتہار میں بچّے نووڈلس کھانے کیلئے بھوک کی آوازیں نکالتے ہیں اور ہمیں ہر طرف سے احتجاجیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ـ پتہ نہیں کچھ لوگوں کو کونسی بھوک لگی ہے کہ سڑکوں پہ آکر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرہ مارے حالانکہ باقی ترقّی پذیر لوگ چین و سکون سے ہیں ـ اکثر احتجاجیوں میں وہی لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس آمدنی کم اور مزدوری زیادہ کرتے ہیں ـ

امیر اور تعلیم یافتہ لوگ پرُسکون زندگی پسند کرتے ہیں، ٹی وی پر مظلوموں کی درد بھری چیخیں اور پُرتشدد نظارے دیکھتے نہیں بلکہ بزنس نیوز زیادہ پسند کرتے ہیں ـ اور عام غریب بھوکے، بے روزگار لوگ اِن کے کان ترستے ہیں کہ کہیں سے مظلوموں کی چیخیں سنائی دیں اور یہ جھٹ سڑکوں پہ احتجاج کیلئے اُتر آئیں ـ اِن احتجاجیوں میں اکثر غیر تعلیم یافتہ اور بے روزگار ـ کسی بھی قسم کا احتجاج ہو اپنا فائدہ نکالنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ـ

خدا نے کہا: پچھلی قسط میں ہم نے لکھا بھی تھا اگر فلسطینی حق پر ہوتے تو خدا کی پناہ میں ہوتے نہ کہ دنیا بھر کے احتجاجیوں سے ہمدردیاں بٹورتے ـ ہندوؤں کو کافر اور یہودیوں کو شیطان کہنے والوں کا حشر یہی ہوتا ہے ـ کسی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو بدّعاء دے ـ یہ فلسطینی ہمیشہ دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ ہندو، یہودی اور عیسائیوں پر تباہی آئے اور دنیا پر یہ راج کریں ـ آج انجام ظاہر ہے ـ

دنیا بھر سے عطیہ جات کھانے والے فلسطینی، صرف خواب ہی دیکھتے رہیں کہ ایک دن یہ دنیا پر راج کریں گے ـ بھارتی عوام کے دیئے ہوئے ٹیکس سے ہر سال بھارت سرکار اُن فلسطینیوں کو کچھ نہ کچھ خوراک، ادویات بھیجتی رہتی ہے ـ یہ فلسطینی ہندوؤں (کافروں) کی بربادی کیلئے خدا سے روز افزوں دعائیں مانگتے ہیں ـ گھجنی کے گنجے عامر کی قسم! جب ارادے ہوں پکّے اور جذبات بھی ہوں سچّے تو کامیابی خود چل کر قدم چومے ـ

کسی کا خدا بھالا تھامے کھڑا ہے، کسی کا سولی پر ٹنگا ہے اور کوئی شروع سے غائب ہے ـ مگر اِن سب خداؤں کے ہم اکیلے خدا ہیں، چاہے ہمیں رام بولو یا رحیم بولو ـ لیکن ہم نے کوئی مذہب نہیں بنایا سوائے انسان کے ـ نہ تمہاری دعائیں قبول نہ پوجا ـ تم سبھی انسان ایکدوسرے کی مدد کے واسطے ہو نہ کہ خدا کی عبادت کیلئے ـ یہ دنیا تمہاری ہے مارو یا مرو یا پھر ہنسی خوشی سب ساتھ ملکر رہو ـ تمہاری مرضی ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

[ یہ خدا ہے ـ 70 ]

Post a Comment