Wednesday, November 09, 2011

خدا کی تعریف

بحث بکواس کی


  تجرباتی پوسٹ 

دینیات پڑھاتے خدا کی آنکھ لگ گئی، خواب کیا دیکھتے ہیں کہ چار پیغمبر جنازے کو کاندھا دیئے مشرق کی طرف رواں تھے ـ یکلخت خدا نے چیخا کہ یہ کس فرد کا جنازہ لئے جا رہے ہو؟ آخری پیغمبر نے جواب میں کہا یہ آپ ہی کا جنازہ ہے یقین نہ آئے تو کفن کھول کے منہ دیکھ لو اور ویسے بھی آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنّت پہنچتے ہی مائیکل جیکسن کے برابر میں آپ کا محل ہے جس کے گراؤنڈ فلور میں مدھو بالا اور بری خبر یہ بھی کہ چار پڑوس میں ایک پڑوسی اوسامہ بن لادن ہے جو آپ کے انتظار میں پچھلے ڈھائی گھنٹوں سے روزہ میں ہے اور افطار کیلئے اپنی شہادت والی انگلی کا فرنچ فرائی بھی کروالیا ـ خدا نے لاحول پڑھا پھر پوچھا بھلا یہ کمبخت جنت کیسے پہنچا؟ جواب ملا آپ کی غیر موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا بالکل جیسے امریکہ نے لیبیائی باغیوں سے فائدہ اٹھایا ـ خدا نے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھا تو آئینہ نے بھی اپنے آپ کو خدا میں دیکھا پھر دونوں میں بحث چھِڑی کہ کس نے کس میں پہلے خود کو دیکھا، بہرحال خدا ہونے کی وجہ سے خدا کی جیت ہوئی پھر آئینے نے خدا کو ان کا چہرہ دکھایا تو انکی ناک کے چوتھے سوراخ میں چیپڑا لٹکا نظر آیا، ناک صاف کرنے کے بعد خدا نے آئینے کا شکریہ ادا کیا کہ گر آپ نہ ہوتے تو ہم اپنا حلیہ کیسے سدھارتے ویسے بھی آج خطبہ جمعہ میں اڈوانی کی رتھ یاترا کے علاوہ آئی فون چار کا پرچار بھی تو کرنا ہے ورنہ جنّتی ہونے کے ناطے کسی نہ کسی دن جابز اور اڈوانی کو منہ بھی تو دکھانا ہے ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

(تجرباتی پوسٹ ـ بحث بکواس کی)

[ یہ خدا ہے ـ 86 ]
Anonymous مکی said...

خدا کی یہ واٹ کب نازل ہوگی؟

November 30, 2011 1:33 PM  

Post a Comment