نئی باتیں / نئی سوچ

Thursday, June 30, 2011

میری گرل فرینڈ موٹی ہوگئی

دو مہینے بعد اپنی ایک اور گرل فرینڈ سے ملا تو آنکھیں دو سے چار ہوگئیں ـ آخری بار ملا تو ٹھیک ہی تھی واپس آیا اور راہ چلتے ملاقات ہوگئی پھر جھٹ سے گلے لگ گئی اور مجھے بھی پیار آگیا اُس پر کیونکہ دو مہینے کے دو سال بعد ملنا جیسا لگ رہا تھا ـ بانہوں میں کھینچ کر چوما چاٹا پھر اُسے اٹھایا ہی تھا کہ تھک گیا ـ ہاتھ، پاؤں، کمر، گال وغیرہ پھولے ہوئے تھے اور وزن بھی اُس کا بڑھ گیا ـ تو مجھے حیرانی ہوئی کہ پتہ نہیں اُس کا کونسا مہینہ چل رہا ہے ـ! وجہ بتانے لگی جب بھی دُکھی ہوتی ہوں تو پھول جاتی ہوں اور یہ ہمارا خاندانی ورثہ ہے کہ جو بھی عورت یا لڑکی ڈپریشن، دُکھی اور غمزدہ ہوتی ہے تو پھول جاتی ہے یعنی موٹی ـ

میرے پوچھنے پر وجہ بتائی تمہاری یاد میں غمزدہ اور دُکھی تھی اسلئے موٹی ہوگئی ـ مجھے گذرے دنوں کی یاد آگئی، یہ واقعی مجھ سے بہت پیار کرتی ہے ـ کالج میں امتحانات کے دنوں یہ میری پڑھائی پر بھی فکرمند تھی، مجھے اتنا پڑھاتی تھی کہ جیسے میرا دماغ چاٹ لیتی تھی اور دوستوں سے ملنے جلنے گھومنے پھرنے نہیں دیتی تھی ـ اور یہ بھی سچ ہے کہ میں نے ڈگری پاس کیا تو صرف اسی کی وجہ سے ورنہ میرا دھیان پڑھائی سے زیادہ کمائی پر تھا ـ جب رزلٹ آیا تو پہلے اُسی نے پتہ کیا کہ میں پاس ہوگیا اور اسی شام خوشی کے مارے میرے ساتھ سیکس بھی کرلیا ـ پاس ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں سے زیادہ اُسے خوشی ہوئی ـ آج بہت دنوں بعد ہم نے ایکساتھ جم کر کھانا کھایا جیسے دو مہینے روزہ رہنے بعد افطاری کھایا ـ

Labels: , , , , , , , , , ,

Post a Comment

Saturday, June 25, 2011

ڈبل دھمال

چار بیوقوف جنہوں نے چار سال قبل کم بجٹ کی فلم "دھمال" میں ہنسا گئے تھے ـ اب چار سال بعد وہی چار بیوقوف زیادہ بجٹ والی فلم "ڈبل دھمال" میں حماقت کے ساتھ واپس لوٹ آئے ہیں ـ

فلم کے آخر میں ڈائریکٹر کا اشارہ ہے کہ "ٹرپل دھمال" بھی ہے یعنی کہ ایک اور حماقت ـ 

نئی باتیں / نئی سوچ کا فیصلہ: ڈبل دھمال، ڈبل حماقت اور ڈبل وقت ضائع کرنا ـ


Post a Comment

Monday, June 20, 2011

لڑکیاں اور ان کی تصویریں

جو لوگ گھر سے دور رہتے ہیں، کبھی کبھار گھر آتے ہیں اور آتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کہ اپنے گھر پہنچ رہے ہیں اور گھر والے انتظار میں ہیں ـ مہینوں بعد گھر کا کھانا، ماں کا پیار، باپ کی شفقت بھائی بہنوں سے چھیڑ چھاڑ، بھانجے اور بھانجیوں کی چوں چوں وغیرہ ـ مگر ہمیشہ سے مجھے گھر آتے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے ـ آنے سے پہلے فون کر دیتا ہوں کہ ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن یا پھر بس اسٹاپ تک پہنچ گیا ہوں ـ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدھی رات گھر پہنچتا ہوں اور گھر والے انتظار میں جاگتے ہیں خاص طور سے امّی ـ کھانے کو بار بار گرم کرتی ہیں کہ اب آئے گا اور اب آہی جائے گا اور لو پہنچ ہی گیا ـ اور جب کھانے بیٹھتا ہوں تو میرے سامنے بیٹھ جاتی ہیں ـ خیر خیریت اب پرانی بات ـ اپنا المارا کھول پانچ ـ دس لڑکیوں کی تصویریں ساتھ لے بیٹھتی ہیں جو میری غیر موجودگی میں جمع کر رکھتی ہیں ـ

ابھی نوالہ منہ میں گیا نہیں کہ اُچک اُچک کر تصویریں دکھانا شروع ـ یہ وہ ہے ـ اور یہ وہی ہے ـ اس نے اتنا پڑھا ہے اور اُس کو یہ بھی آتا ہے ـ اور یہ دیکھ، تو جو چاہتا ہے بالکل ویسی ہی ہے ـ ـ ـ اور میں اپنے کھانے کے ہاتھ سے امّی کے گال نوچتا، اُن کے بال کھینچتا اور کہتا میری بوڑھی امّی دوائی ٹھیک سے کھا رہی ہو، ڈاکٹر کے پاس ریگولر جا رہی ہو ـ ـ ـ امّی نے کہا جلدی بول کہ کونسی پسند ہے ـ ـ ـ اب اور زیادہ انتظار نہ کروا ـ بہو چاہئے بہو چاہئے ـ

کھانے کے بعد امّی کو گود میں اٹھایا بالکل ننھی بچی لگ رہی تھی ـ یکدم جھٹک دیا اور پوچھا کہ ٹھیک سے کھاتی بھی ہو کہ نہیں ـ سارے پھل بچوں میں بانٹ دیتی ہو ـ گال بھی پچک گئے ـ ـ ـ پہلے تو موٹی تازی ہوا کرتی تھی اب جیسے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی ہو ـ ـ ـ ـ ـ ـ امّی نے جواب دیا تو شادی کرلے پھر دیکھ میں تندرست ہوجاؤں گی ـ ـ ـ ـ

ـ ـ ـ اب میں نے فیصلہ کر ہی لیا کہ اپنی امّی کو تندرست دیکھنا ہے ـ

Post a Comment

Friday, June 17, 2011

سونی میکس




Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

سویتا بھابی کا وال اچھا
تو میرا خدا میں تیرا خدا
دھونڈو تو خدا بھی مل جائے
مصروفیت
معلوماتِ خداوندی
2 اکتوبر، گاندھی جینتی کے موقع پر خاص پوسٹ
رام کہانی ـ رحیم کی زبانی
میرے چاند کے تکڑے
اس بلاگ پر اگلی پوسٹ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters