Saturday, December 29, 2012

تکنیکی غلطی

مغرب کی طرف منہ کرکے اپنے سبھی ہاتھ آسمان کی بلندیوں پر اٹھاکر خدا نے اپنے گناہ آپ معاف فرمالئے ـ یہ تو انکے روز بچپن سے عادت رہی، جب بھی گناہوں کا بوجھ ستائے فورا مغربی ممالک کی طرف پلٹ جاتے پھر اپنے سارے کے سارے ہاتھ آسمان کی بلندیوں پر اٹھاکر اپنے فرشتوں سے فرماتے کہ ہمارے اوپر جنت کی نہر کا چھڑکاؤ کردیں اور پھر ہلکے ہوجاتے، پھر بعد مشرق کیطرف پلٹ کر خطبہ شروع کرنے سے پہلے تعوذ و تسمیہ پڑھنا بھول گئے اور فرمایا جاہلوں کے اقسام اور بھی ہیں مگر ان میں ایسے بھی کہ رات کے آخری پہر تہجد میں اٹھ کر اپنے گناہوں کی تلافی کے ساتھ ڈھیر ساری دولت پانے کی آس میں گڑ گڑاکر آنسؤ بہاتے ہیں، یہ بڑی بے ادبی ہوتی ہے کہ ہمارے سوتے میں جگاکر ہم سے مانگتے ہیں، خود تو سوتے نہیں اور خدا کی نیند حرام کرتے ہیں ـ وہ اچھے ہیں جو شراب پی کر سو جاتے ہیں اور خدا سے کچھ بھی طلب نہیں کرتے، ملجائے تو کھا لیتے ہیں اگر نہیں ملے تو صبر کرتے ہیں یا پھر پاس والے سے قرض مانگ لیتے ہیں مگر غلطی سے بھی اپنے خدا کی نیند میں خلل نہیں ڈالتے، لعنت ہے تہجد گزاروں پر اور شراب پینے والوں کیلئے سکون کی جنت ـ اگر ہم مر بھی گئے تب بھی تہجد گزاروں کو معاف نہیں فرمائیں گے کیونکہ یہ ہماری نیند حرام کرتے رہے، ترقی مانگتے ہیں، دولت میں برکت مانگتے ہیں، امتحان میں رینک مانگتے ہیں، کالج میں داخلہ مانگتے ہیں، نوکری مانگتے ہیں، فلسطین مانگتے ہیں اور کشمیر بھی ـ بھاڑ میں جاؤ ـ میاں کچھ ایسا مانگو کہ جو خدا کے پاس ہو، واللہ ہم دینے کیلئے تیار ہیں مگر ایسا کچھ بھی نہ مانگو جو ہم دے نہیں سکتے ـ

خدا نے خطبہ جاری رکھا: ہمارا کرتہ پائجامہ قربان، جیب میں رکھی موٹے منکوں کی تسبیح قربان، ہماری آسمانی جوتی قربان مگر بھولے سے بھی ہماری جیب میں رکھا ٹیبلٹ نہیں مانگنا ورنہ ہم بگڑ جائیں گے اور خدا کی قسم قیامت بھی مچادیں کیونکہ یہ ہمارا جیون ساتھی ہے، ہماری تنہائی کا سکون اور فرمائیں تو یہ ہمارے لئے سب کچھ ہے، دنیا میں ہر کوئی خالی ہاتھ آکر واپس خالی ہی جاتے ہیں مگر ہم اپنے ساتھ ٹیبلٹ لے جائیں گے کیونکہ ہم خدا ہیں اور خدا سب کچھ کرسکتے ہیں، اور وہاں اپنے عرش پر بیٹھ کر فرش پر کھڑے سبھی اقوام کو ایکساتھ جمع کرکے پنورما تکنیک میں تصویر کشی کرنے کے بعد اپنے فرشتوں کو دکھائیں گے کہ دیکھو ہم دنیا سے واقع کیا تکنیک لے آئے اور پھر فورا اپنی انگلیاں دانتوں میں چبا ڈالو کہ اس چھوٹے سے آلہ کے اندر گوگل ارتھ میں پوری دنیا نظر آتی ہے اور ساتھ میں گلیاں بھی ـ جس کام کے لئے ہم نے اتنے سارے فرشتے پیدا کرلئے، رہنے سہنے اور کھانے پینے کو مفت میں دیتے رہے، نالائق فرشتے اپنے خدا کے سامنے کام پر لگ جاتے، اور ذرا ہم نے جو کروٹ لی تو یہ بھی ٹانگ اٹھاکر سوجاتے ہیں ـ یہی کام ایک چھوٹا سا آلہ کے اندر گوگل انجام دے رہا ہے، دنیا سمیٹ کر لوگوں کی جیب میں ڈال دیا ہے اور یہ باتھ روم میں بیٹھ کر پوری دنیا کا سفر کر آتے ہیں جب کہ ہمارے پیغمبروں کے زمانے میں مذہب پھیلانے کے واسطے گدھوں اور اونٹوں پر عرصہ گھومتے رہے ـ اگر اس زمانے میں ٹیبلیٹ ہوتا تب دین پھیلانا بھی آسان ہوجاتا اور آج اتنی ساری قوموں کی بجائے دنیا میں صرف ایک مذہب ہوتا ـ یہ غلطی ہماری ہے کہ ہمیں کوئی پوجتا نہیں کیونکہ ہم کسی کی مانگ پوری نہیں کرسکتے چونکہ ہم صدا غائب ہیں اور گوگل ہے کہ سب کو خوش کرتا ہے، کسی سے اس کا مذہب نہیں پوچھتا ـ جاری

باقی پھر کبھی

[ یہ خدا ہے ـ 92 ]

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

یا خدا
چین سے سکون نہیں ملتا
المیہ ایران
انسانوں والا کام!
حیرت انگیز اور دلچسپ
اندھے شرابی
رولہ
پبلک ٹرانسپورٹ
میرا اردو کیبورڈ
شراب، عرب امارات میں

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters