Monday, August 27, 2012

چین سے سکون نہیں ملتا

ایک چینی ساختہ فری ٹو ایئر ٹیلیویژن موبائل فون انٹرنیٹ سے خریدا، اُسکی ماں کی، اُسکی بہن کی آنکھ صرف DD چینل کے سوا دوسرا کوئی چینل نہیں ملتا حالانکہ دنیا بھر کے ممالک کے ڈیوائسز دیئے ہیں مگر ملتا صرف ایک چینل اور وہ بھی اپنا قومی DD نیشنل ـ

اسی ہینڈ سٹ کے ساتھ پچھلے دنوں ریاست گوا ہوکر آیا، ایک ریستوران میں بیٹھا، ٹیلیویژن پروگرام کیلئے اپنے موبائل سیٹ سے Auto Search کا بٹن دبایا تو تقریبا 13 دیسی Free to Air ٹیلیویژن چینلس اُبھرے مگر فریکیونسی ٹھیک نہیں تھی ـ اس چینی ساخت موبائل یعنی V9100 جس میں ڈوئل کیمرا، ڈوئل میموری کارڈس چار پلس چار کُل آٹھ جی بی گنجائش اور چار GSM سِم کارڈز، فری ٹو ایئر ٹیلیویژن چینلز، فیس بک، یاھو مسیجنر، ٹوئٹر اور ساتھ میں بلو ٹوتھ مفت ـ مگر دھت سالا جب اپنے پروائڈر سے بات کی تو بولا آپ کے ہینڈ سیٹ کیلئے انٹرنیٹ مہیا نہیں کرسکتے سوری ـ کیا فائدہ اسکا؟ مگر ہے تو چار سم کارڈس کی گنجائش والا، رکھ لوں یا واپس کروں سمجھ نہیں آتا ـ میں بولتا ہوں کہ چین دنیا پر حاوی ہو نہ ہو مگر پوری دنیا چین میں سمٹ چکی ہے ـ

Blogger Farhan said...

کیسا چل رہا ہے آپ کا فون۔ یار اب تو سام سنگ کے فون نحی بہت سستے ہو گےَ ہیں، تو چانَا کیوں؟؟

September 10, 2012 1:58 PM  
Blogger Farhan said...

کیسا چل رہا ہے آپ کا فون۔ یار اب تو سام سنگ کے فون نحی بہت سستے ہو گےَ ہیں، تو چانَا کیوں؟؟

September 10, 2012 1:58 PM  
Blogger Shuaib said...

میں ہمیشہ سے نوکیا موبائل استعمال کرتا ہوں اور یہ چائنا کا ہینڈ سیٹ صرف یوں ہی خریدا ہے سستا لگا اور اوپر سے اس میں چار سم کارڈز استعمال کرسکتے ہیں :)

September 10, 2012 5:54 PM  

Post a Comment