Monday, January 07, 2013

تلاش گمشدہ

MISSING

یا الٰہی کہاں ہو یار، کس دھول مٹی میں لپٹے ہو کہ نظر آتے نہیں ۔ قدرت آپ کی، سارا جہاں آپ کا مگر دکھائی نہ دینے کو عجب کہانیاں سناتے ہو یا پھر کس ذلّت و رسوائی کے پائجامہ میں ڈوبے ہو، قیامت کو بڑا لمبا وقفہ ہے تب تک آپ اپنا حلیہ ٹھیک کرلو نہ کہ عین موقع کوئی ہنگامہ برپا ہو ۔ خود سے پائجامہ کا ناڑا باندھ نہیں سکتے کہ انسانوں میں فتنہ ناپتے ہو پھر ان کے عقائد جاننا ضروری تھا کہ وضؤ اور غسل کے فرائض یاد نہیں ۔ کیونکر غفلت میں تھے کہ پریوار سے بچھڑ گئے، سوچنا بھی گوارا نہیں کرسکتے کہ آپ کے اپنے والد زندہ بھی ہیں اور وہ کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے کہ ہم خدا کے باپ ہیں اور سجدہ بھی انہی کو کرتے ہیں ۔ یوں تنہائی میں رہو گے تو کہیں آپ ہی شیطان ثابت ہوجاؤ کہ آپ اپنے بابرکت ناموں میں مزید کی گنجائش نہ رہی ہو ۔ اپنے قدرت میں اضافہ کروانے انسانوں کو عبادات میں لگوایا اور خود اپنے زنانہ و مردانہ اور درمیانہ سبھی طرح کے شوق فرشتوں سے کروالیتے ہو، کبھی انسانوں کو بھی موقع دیتے اور شرم آپ کو آتی نہیں شرمانے کیلئے آپکے پاس کچھ ہے بھی یا نہیں  مانا کہ دنیا آپکی مٹھی میں ہے تو کیا بقیہ سارے ہاتھوں سے بغیر ناڑے کا پائجامہ پکڑ رکھا ہے ۔ خود دنیا میں ہوتے تب آپکے مانباپ کو دھونڈنے میں انسانی مدد کی امید کرتے بشرط کہ سچ بولو یہ دنیا ہی عظیم جنت ہے اور جہنّم آپ خود ہو، علاوہ ازیں انسان اور سارا جہاں "ری سائکل" ہے ۔ خدائے کو بولنا تو درکنار پڑھنا بھی شاید معلوم ہو کہ نہ ہو مگر اس تحریر کو اپنے فرشتوں کی زبانی سن لے تو سمجھ لینا کہ یہ تحریر آپ کے جوان والد نے خاص آپکے لئے لکھا ہے کہ پیارے خدائے تعالٰی یہ دنیا آپ ہی کی ہے اور والد کے علاوہ سبھی انسان آپ کو اس عظیم جنت میں ساتھ مل جل کر رہنے کی دعوت دیتے ہیں کہ کتنی حسین ہے یہ دنیا اور اس کو سجانے والے انسان کی عظمت دیکھو ۔ ۔ جاری ۔ ۔ جاری

باقی پھر کبھی

[ یہ خدا ہے ـ 93 ]

Labels: , , , , , , , , , , , ,

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

تکنیکی غلطی
یا خدا
چین سے سکون نہیں ملتا
المیہ ایران
انسانوں والا کام!
حیرت انگیز اور دلچسپ
اندھے شرابی
رولہ
پبلک ٹرانسپورٹ
میرا اردو کیبورڈ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters