نئی باتیں / نئی سوچ

Wednesday, April 16, 2014

دھونڈو تو خدا بھی مل جائے

موسم کی پیشنگوئی سے فارغ ہونے بھی نہ پائے خدا کو پیچھے سے دبوچ لیا اور پوچھا ملائشیا کے گمشدہ طیارہ کے بارے بھی کچھ بتائیں ۔ خدا نے جواب میں فرمایا تلاش مہم جاری ہے جس پر دنیا بھر کی ٹیکنالوجی متحد ہے اور جیسے ہی اس گمشدہ طیارہ کے بارے پتہ چلے انشاء اللہ دو رکعت شکرانہ ادا کریں گے ۔ فکر تو اس بات کی ہے کہ ۲۰۱۴ کے انتخابات کے بعد ہندوستان میں جھاڑو چلے گی یا کنول کا پھول کھلے گا، ویسے تو پھول ہر موسم میں بلا ناغہ کھلتے ہی رہے ہیں ۔ ایک طیارہ جو ملائشیا سے اڑان بھرنے کے بعد گم ہوگیا جس کی تلاش میں اکثر ممالک یک جٹ گئے، وہاں ملک شام میں حضرت انسان ایکدوسرے کو ہلاک کئے جا رہے ہیں گلیوں میں انسانی لاشیں ناچ رہی ہیں ان کا کوئی یار و مددگار نہیں اور اللہ بھی محافظ نہیں ۔ ہم خدا ہیں، ہمیں سب نظر آتا ہے اس وقت ملک شام میں ہر طرف شیطان ہی شیطان دکھائی دے رہے ہیں ۔ مزید فرمایا: اچھا کیا کہ ہم نے ایک نامی گرامی شیطان کی تخلیق کر ڈالی تھی ورنہ تو انسان اپنے خدا کو ہی شیطان گردانتے ۔

بھکاریوں کی طرف منہ کرکے خدا نے فرمایا : آپ خوش نصیب ہو کہ سب سے زیادہ پرسکون ہو، وقت پر کھانا اور آرام آپ کی قسمت ہے ۔ اوباما سے لیکر امبانی کو تک ایسا سکون نصیب نہیں جتنا سکون بھکاریوں نصیب آیا ہے ۔ آپ بھکاریوں پر خدا کی سلامتی ہو جو حق سے بھیک مانگتے ہیں اور اگر حق کی قدر ہوئی تو زبردستی مانگتے ہیں ۔ مزید فرمایا: ہم شکر گذار ہیں بھارت سرکار کے کہ خواجہ سرائوں کو بھی شناخت بخش دی ۔ واللہ، ہم بھی ترس کھاتے تھے ان پر کہ شناخت ملجائے تاکہ یہ اپنے خدا کی شناخت کرے ۔ ویسے تو بھارتی انتخابات سے قبل منہ کھولنا منہ کی کھانی جیسا ہے، اب ہم ذرا بھی منہ کھولیں گے تو اچھے اچھوں کی پول کھول دیں جس طرح کنول کا پھول کھلتا ہے ۔

ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کے سوال پر خدا نے یکلخت فرمایا: میاں، دعوتوں کا سیزن ہے ۔ پھر اپنے سارے کے سارے ہاتھ اٹھاکر خدا نے اپنی بارگاہ میں دعاء مانگی جنوبی کوریا کے بحری جہاز میں جتنے بھی لوگ غرقاب ہوئے خدائے تعالی ان کے خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شمالی کوریا والوں کو اس حادثہ پر سبق ملے ۔ مزید دعا میں التجا کرتے ہوئے فرمایا: ملائشیائی گمشدہ طیارے سے سگنل ملے یا نہ ملے دعوتیں چلتی رہیں اور گمشدہ افراد کے خاندان کو پیغام ہے کہ دھونڈو تو خدا بھی مل جائے ۔ ۔ جاری

باقی پھر کبھی
 
یہ خدا ہے - قست نمبر 95

Post a Comment