Wednesday, July 06, 2005

شیطان بن سکتا ہے

ایک طرف سائنس دوسری طرف مذہب اور ایسے بھی انسان پرسکون ہیں جنہیں کسی پر اعتبار نہیں، خدا اور مذہب انکی نظر میں فضول ہے، دنیا کو جنّت اور زندگی کو غنیمت سمجھنے والے سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتے، دنیا کے وجود اور تباہی تک پر غور کرنا انہیں پسند نہیں ـ ایسے انسان تمام فرقہ وارانہ نفرتوں سے آزاد، گہری سوچ اور عمدہ خیالات کے حامل ہوتے ہیں ـ صرف موجودہ ماڈرن دور کی بات نہیں، اس قسم کی ذہنیت رکھنے والے انسان شروع دنیا سے تمام لوگوں کے درمیان ہی رہتے ہیں مگر انکی سوچ مذہب پسندوں سے مختلف ہے مطلب کہ ان کا دل اور دماغ پوری طرح آزاد ہوتا ہے ـ یہ لوگ مذہبی مجلسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں، اچھے اور برے کاموں میں فرق سیکھتے ہیں، مذہبی پیشواؤں سے نصیحت پاتے ہیں اور مقدس کتابوں کو پڑھتے ہیں مگر وہی راہ اختیار کریں گے جو انکا دل کہتا ہے ـ ایسی ذہنیت کے حامل اکثر اعلی تعلیم یافتہ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کو غنیمت یا پھر دنیا میں اپنے وجود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں ـ ان لوگوں کو دنیا گھومنا، قدرت کو پرکھنا، اجنبی چیزوں کو دریافت کرنا اور نئی چیزوں کو ایجاد کرنے کا جنون رہتا ہے اور چند ایسے بھی جو سیاسی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں یا پھر سب سے الگ خاموشی اختیار کرکے اپنے آپ میں خوش رہیں گے ـ مذہبی لوگ قیامت کا صرف انتظار ہی کرتے رہیں گے لیکن مجھے یقین ہے قیامت کا وقت سائنس کے قبضے میں ہے، ایک چھوٹی سی غلطی دنیا کو منٹوں میں تباہ کرسکتی ہے ـ جدید ہتھیاروں کے زور پر عالمی جنگ چھڑ سکتی، مریخ پر کھڑے ہوکر زمین کو تباہ کیا جاسکتا ہے اور بہت کچھ جس کا ہم تصور نہیں کرسکتے ـ یہ سب سائنس کا کمال، جب چاہے کسی بھی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں ـ یہ اعلی ذہنیت کے انسان، انکے نزدیک دنیا بھر کے مذہبوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں بلکہ آپسی بھائی چارہ اور انسانی ہمدردی کو مذہب قرار دیتے ہیں، ان کا ضمیر امن پسند ہوتا ہے، سامنے کھڑے ایک طاقتور انسان کے سوا انہیں کسی کا خوف نہیں ـ خوش مزاج، صاف دل، شیریں کلام اور ہنستا مسکراتا یہ انسان ضرورت پڑنے پر شیطان بھی بن سکتا ہے ـ یقین کے ساتھ کہوں، دنیا میں شیطان نامی دوسری کوئی مخلوق نہیں، انسان وقتِ ضرورت نیک صفت اور کبھی حیوان یا پھر شیطان بن سکتا ہے ـ سائنس کا ہیبتناک مگر کامیاب تجربہ DEEP IMPACT ناسا کا حالیہ مشن ’’Deep Impact‘‘ کے متعلق یاھـــو نیوز پر مکمل خبریں گذشتہ ہفتہ خلاء میں ہوئی کامیاب تباہکاریوں کی تصویریں اور ویڈیو فائلس زمین کی سلامتی سے متعلق مختلف خبریں
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

سائنس کسی کو اللہ کا بندہ بنا دیتی ہے اور کسی کو شیطان لیکن اس میں سائنس کا کوئی قصور نہیں یہ سب اپنی سوچ سے ہوتا ہے

سائنس کی سب ترقی اللہ سبحانہ و تعالی کے معمولی سے کرشمہء قدرت کے آگے ہیچ ہے ۔ حالیہ سونامی اس کا ثبوت ہے ۔

ترقی یافتہ لوگ اپنے لئے تو دمدار ستارے سے بھی بچنے کا سامان کر رہے ہیں جس کا چانس بہت کم ہے مگر کم ترقی یافتہ لوگوں کو جینے کا حق بھی نہیں دیتے اور ان کے گھروں میں جا کر ان کو ہلاک کر رہے ہیں ۔ شائد سائنس کی ترقی کا یہی مطلب سمجھا ہے انہوں نے ۔

July 07, 2005 10:03 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

یہ بھی اچھا ہے
ٹرن ٹرن ـ کال گرلز
با برکت گیمز
کروڑوں کی تعداد
تم
طوفانی بارش
کنگفو ھوسّلنئے جیکی چیان کی آمد
الیکٹرونک مذہب
روبوٹس
پہلا نشہ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters