Friday, January 14, 2005

جئے ہند

یہ خبر سننے کے بعد خوشی کیساتھ اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر بھی ہے ـ سونامی حادثے کے بعد ہندوستان نے بیرونی ممالک کی امداد سے انکار کردیا کیوں کہ آج ہندوستان کی ایکونومی اتنی مضبوط اور مستحکم ہے کہ وہ کسی کا عاجز نہیں اور ہندوستان مدد کیلئے کسی سے امید بھی نہیں رکھتا ـ سننے میں آیا ہے کہ سونامی حادثے کے بعد ہندوستان نے حادثے کا شکار غیر ملکوں کیلئے کوئی فراخدلی کا مظاہرہ نہیں کیا ـ کمال ہے، سونامی کی وجہ سے جنوبی ہندوستان کو کافی بڑا نقصان پہنچا ہے، ہندوستانی پہلے اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں گے پھر اسکے بعد غیر ملکیوں کی بھی مدد کریں گے ـ میں نے ہندوستانی ٹی وی چینلوں پر دیکھا کہ تامل ناڈو میں سونامی حادثے میں بے گھر ہونے والوں کیلئے ملک بھر کے تمام ہندوستانی (تمام قومیں) ایک ہوگئے ہیں، سونامی حادثے کا شکار بے حال لوگوں کے نقصان کی بھرپائی کیلئے انکی مدد کر رہے ہیں ـ مجھے یاد ہے مہاراشٹر اور گجرات کے زلزلوں کے بعد بھی تمام ہندوستانی قومیں ایک ہوکر زلزلے میں بے گھر ہونے والوں کی مدد کرنے کیلئے پیش پیش رہے ـ ہندوستانی جیسے بھی ہوں، جب بھی ہندوستان پر آفات سماوی یا کسی بیرون ملک سے خطرہ ہو تب تمام ہندوستانی قومیں ایک ہوجاتی ہیں ـ ایک سو کروڑ عوام اور ایک سو کروڑ دماغوں کی طاقت کوئی معمولی بات نہیں ہے ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

خوش آمدید
شیطان
ہجڑے
بنگلور
برف
تحفہ
آئس کریم
جاپانی
ٹیکسی ڈرائیور
چلتے چلتے

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters