Thursday, March 30, 2006

اِن سے ملو ـ 15

یہ خدا ہے

یوں تو خدا کی نیت سے سبھی واقف ہیں جلسے اور جلوسوں کی عظیم مملکت فلسطین سے نظریں ہٹا کر اب خدا کو کیا سوجھی، خود امریکہ کو ایران پر ترس آنے لگا ـ سعودی عرب کے تہہ خانے میں پاکستانی میزائل دانوں کے مشاغل، خدا کو یہ اُمید ہرگز نہیں تھی ـ امریکہ نے مثال کے ساتھ خدا کو تسلّی دی سو دن کا چور ایک دن ضرور پکڑا جاتا ہے ـ افغان اور عراق دونوں عذاب میں مبتلا اور اب ایران بھی خدا کے غضب سے زیادہ دور نہیں پھر اسکے بعد پاکستان کا بھی نمبر آئے گا جسے اُسامہ کے بارے میں جوابدہ ہونا ہے ـ خدا کو صرف وہی پسند ہیں جو امریکہ کو بادشاہ تسلیم کرے ورنہ پاکستان کو نظرِ رحمت سے دیکھنا خدا کو گوارا نہیں ـ تیل سے مالا مال چکنے اور موٹے عربوں کی یہ مجال، خدا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غوری کے بے غیرت میزائلوں کو اپنے تہہ خانے میں چھپا رکھا ہے ـ خدا کے فرشتے (سیٹیلائٹس) کبھی جھوٹ نہیں بولتے وہ تو شکر ہے جرمن میگزین کا جس نے اِس کی مخبری کی ـ اب کرے تو کیا کرے، ایران پر حملہ یا سعودی عرب اور پاکستان کے خفیہ کارناموں پر تحقیقات؟ خدا خود کنفیوژ ہے، ایسے میں امریکہ کی رائے سے بہتر خدا کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ـ سعودی حکومت کو تباہی کا سامان بنانے کی کیا ضرورت جبکہ اُسکا سب سے بڑ اسائبان امریکہ زندہ ہے اور اُس پر پاکستان کو تباہی پیدا کرنے کیلئے سعودی عرب کا امداد بھیجنا خدا کی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے جیسا ہے ـ پریس میڈیا کو بلواکر خدا نے اعلان کیا: میری عزت اور جلال کی قسم، خدا مرا نہیں ابھی زندہ ہے ـ بڑے تو بڑے اب بچے بھی تباہی کا سامان بنانے لگے، کوئی کُھل کر تباہی مچا رہا ہے اور کوئی ہمارے پیٹھ پیچھے ـ ایک دن تم سب تباہ ہوجاؤ گے اور میرا یقین ہے تم لوگ اپنے خدا کو بھی تباہ کردو گے، دنیا سے واپس آسمان بھی چلا جاؤں تو مجھے پانے کے چکر میں عرش تک میزائل مارو گے تم انسانوں کی ذہنیت ایسی کہ اعتبار کرنا مشکل ہے ـ کاش میں آدم کو نہ بناتا کہ ایک دن اُسکی اولاد اُس کے بنانے والے کو ہی مار دے ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

Anonymous Anonymous said...

Nice to find an Urdu blog..
its great

April 02, 2006 1:44 PM  
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

سعودی تہہ خانوں میں غوری میزائل ؟ یہ میرے علم سے باہر ہے ۔

April 03, 2006 4:33 PM  
Blogger Shuaib said...

محترم اجمل صاحب ۔ یہ بالکل نیا انکشاف ہے یہاں تک کہ امریکہ کو بھی ابھی پتہ چلا ۔ مگر سچ کیا ہے مجھے نہیں معلوم ۔

April 03, 2006 9:20 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

xara 3D پر ایک نظر
گوگول پیجز پر میرا صفحہ
گوگل پیجز
اِن سے ملو - 14
Illusions
چھٹی پر
سشمتا سین
بش طواف نہ کرسکے!
پولینڈ میں بالی ووڈ
اِن سے ملو - 13

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters