Tuesday, December 21, 2004

’فارمولہ ون‘

آج جمعہ ١٧ دسمبر ٢٠٠٤ء شہر کے ہزاروں لوگ بحیرہ کورنیش کے اطراف جمع ہیں، ہم آفس میں بیٹھے کام کر رہے ہیں اور کورنیش آفس کے سامنے ہے ـ واہ واہ کیا بات ہے، ویسے یہ آفس فرسٹ فلور پر ہے اور تھرڈ فلور پر بھی جسکی کھڑکیاں اور بالکونی بحیرہ کورنیش کی طرف ہیں یہاں سے بحیرہ کورنیش کا خوبصورت منظر دیکھ سکتے ہیں ـ آج یہاں بحیرہ کورنیش میں ’فارمولہ ون‘ یعنی بوٹ ریسنگ کا مقابلہ شروع ہونے جارہا ہے جو تقریبا دو گھنٹوں تک چلتا رہے گا ـ ابھی یہاں ٹائپ کر رہا ہوں اور وہاں کھڑکیوں کے باہر بحیرہ کورنیش میں زور و شور سے بوٹ ریسنگ کی تیاریاں تقریبا مکمل ہونے کو آرہی ہیں ـ یہاں الماسا سنیما کے آگے چار دن قبل سولہ بڑے بڑے کنٹینرز اتارے گئے جس میں تیز رفتار قیمتی بوٹس موجود تھیں اور آج یہاں بوٹ ریسنگ مقابلہ دیکھنے کیلئے بحیرہ کورنیش کے اطرف ہزاروں افراد دوپہر سے ہی جمع ہوگئے ہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے پورے شارجہ کے لوگ یہاں آگئے ہوں ـ گذشتہ سال کی بوٹ ریسنگ میں امارات کی بوٹ پہلے نمبر آئی ـ ہاں! اب میں آفس کی بلڈنگ میں تیسری منزل کی بالکونی میں کھڑے ہوکر بحیرہ کورنیش کی جانب دیکھ رہا ہوں ـ شام چار بجے کا وقت ہے ـ لیجئے بوٹ ریسنگ شروع ہوگئی، چھوٹی چھوٹی بوٹس راکٹ کے ڈیزائن والی بجلی کی رفتار سے پانی کو کاٹتے ہوئے پلک جھپکتے ہی بہت دور نکل گئیں ـ یہ ریسنگ ٹھیک ساڑھے پانچ بجے اختتام پذیر ہوئی ـ ہزاروں آنکھوں نے بحیرہ کورنیش پر امارات کی بوٹ کو پہلے نمبر پر آتے ہوئے دیکھا مگر اس بار صرف پندرہ فیصد لوگوں نے تالیاں بجائیں کیوں کہ باقی لوگ جو گذشتہ سال کا مقابلہ دیکھ چکے تھے، کنفیوژ ہوگئے تھے کہ گذشتہ مرتبہ بھی امارات کی بوٹ پہلے نمبر تھی اور اس بار بھی ـ ایک ہفتے سے آفس میں اپنے ساتھیوں سے یہی کہتا آرہا تھا کہ پتہ نہیں یہ بوٹ ریسنگ کیوں کرواتے ہیں جبکہ امارات ہی فرسٹ آتی ہے لیکن آفس کے ساتھی ہیں کہ مانتے ہی نہیں ـ بالکل میچ فکسنگ کی طرح ہمیشہ کی طرح امارات کا نمبر ایک پر آنا تعجب ہے یعنی کہ ہزاروں لوگ جو تقریبا دو گھنٹوں سے کھڑے بجلی کی رفتار سے بھاگتی ہوئی بوٹس کو دیکھ رہے تھے بیوقوف بن گئے ـ جب میں واپس پہلی منزل پر آکر بحیرہ کورنیش سے لوگوں کو واپس آتے ہوئے دیکھ رہا تھا انکے چہرے مشکوک تھے اور کنفیوژ بھی ـ آفس میں بیٹھ کر کام کر رہے ساتھیوں کو جب یہ خبر ہوئی کہ امارات پہلے نمبر پر آگیا تو تمام ساتھی چونکے اور میری طرف مسکراکر دیکھ رہے تھے ـ میرا اندازہ صحیح نکلا کہ امارات ہی پہلے نمبر پر آئے گا کیوں کہ ایسا ہی ہے ـ تمام ساتھیوں کا یہی کہنا ہے کہ پبلک کو بیوقوف بنایا کیلئے بوٹ ریسنگ کا مقابلہ رکھا تھا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

مسافر
جیون
کھانا
روبوٹ کی شرارت
اندھیرے میں خدا
قصے کہانیاں
باڈی بلڈنگ
اپنا ذاتی اردو فونٹ
اردو یونیکوڈ اور کورل ڈرا
انپیج اردو سافٹویئر اور فوٹو شاپ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters