Wednesday, December 08, 2004

روبوٹ کی شرارت

میری دوست نے پوچھا کہ کیا تم شیطان پر یقین کرتے ہو؟ کیوں کہ کل رات کو ہمارا روبوٹ (کتّا) ایک جانب دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا ساتھ ہی عجیب حرکتیں کرنے لگا، روبوٹ کے بھونکنے پر میں نے آس پاس دیکھا مگر وہاں کوئی نہیں تھا سب کچھ خاموش ہی تھا سمجھ میں نہیں آرہا کہ روبوٹ کسے دیکھ کر بھونک رہا ہے اور وہ بھونکتے ہوئے ایک جانب غصّے سے گھور رہا تھا ـ ایسا پہلی بار ہوا کہ ہمارا روبوٹ اچانک کسی انجان چیز کو دیکھ اچھل اچھل کر بھونکتا رہا اور یہ ہمارا روبوٹ بہت ہی اچھا چالاک شریر اور نٹ کھٹ کے علاوہ بہت ہی سمجھدار ہے ـ اپنی دوست کی باتیں سن کر ہنستے ہوئے پوچھا کہ اس وقت وہ کیا کر رہی تھی ـ کہنے لگی اس وقت گھر پر کوئی نہیں تھا، میں اکیلی صوفے پر بیٹھے دوسرے ورلڈ وار کی کہانی پڑھ رہی تھی اور روبوٹ میرے سامنے ہی بیٹھا کسی چیز کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ تیزی سے اٹھا ہال میں ایک جانب جہاں نہ کھڑکی تھی اور نہ دروازہ کہ اچھل اچھل کر بھونکنے لگا اور میری طرف اشارہ کر رہا تھا جیسے وہاں کوئی ہے ـــ اففف میں تو ڈرگئی تھی، صوفے سے اٹھنے کی ہمّت چھوٹ گئی میں اس طرف دیکھنے لگی جس طرف روبوٹ بھونک رہا تھا مگر مجھے کچھ بھی دکھائی نہیں دیا ـ رات دس بجے ممّی اور میرے بھائی بہن سب واپس آئے تو انہیں یہ واقعہ سنایا اور پھر ہم سب نے ملکر عبادت کیا اور بائبل بھی پڑھا ـ دوست کی ساری باتیں سن کر میں نے کہا: ہممممممم ـ ـ ـ ـ لگتا ہے تمہارا روبوٹ بہت ہی شریر ہے اور تمہیں ڈرانے کیلئے ایسا کیا ہوگا اور تم ڈر گئیں ہاہاہا ـ پھر کہنے لگی: ہممم تم ہنس رہے ہو، ویسے مجھے بھی بھوت اور شیطانوں پر یقین نہیں ہے پھر بھی پتہ نہیں کل رات تھوڑی دیر کیلئے شیطان پر یقین کر بیٹھی ہی ہی ہی ـ
Anonymous Anonymous said...

Salam to you.

from : Aysha naaz

December 14, 2004 11:16 PM  
Anonymous Anonymous said...

SHUKRIYA AYSHA, UMMEED HAI KE TUM MERA BLOG REGULAR PADHTI HOGI.

SHUAIB

December 17, 2004 3:51 PM  

Post a Comment