Tuesday, September 12, 2006

26 سالوں کا اختتام

آج پہلی بار کہنا پڑ رہا ہے کِہ اب مُجھے بھی زندگی کے 26 سالوں کا تجربہ ہے اور ایسے خوشی کے موقع پر اپنے ایک فضول دوست نے ہمارے سر سے دو سفید بالوں کو دھونڈ کر ثابت کردیا کے یہ ہمارے بڑھاپے کیجانب پہلا قدم ہے، خیر - اپنے بڑھاپے کی جانب بڑھتے قدم کا کوئی افسوس نہیں، ہر ایک کو کسی دن بوڑھا ہونا ہی ہے مگر خوشی کی بات تو یہ ہے کہ اب سینہ تان کر دُنیا سے کہہ سکتا ہوں "ہم بھی زمانے کے 26 سال دیکھ چکے ہیں"

رات بارہ بجتے ہی ہمیشہ کی طرح انڈیا، پولینڈ، امارات اور کینیڈا کے علاوہ دوسرے ممالک سے sms کی بھرمار جس میں شعر و شاعری، لمبی عمر کی دعائیں اُسکے علاوہ اِی-میل سے اِی-کارڈس وغیرہ وصول ہوتے رہے ـ سوائے ہمارے باقی بہت سے لوگوں کو خوشی ہوئی کہ ہم 27 سال کے ہوچکے ـ اپنے کو کچھ زیادہ خوشی نہیں ہُوئی کیونکہ پچھلے سال جو بہت سے ضروری کام کرنے تھے وہ پورے نہیں ہوئے، خیر ـ پچھلے سال جو کُچھ نہیں ہوسکا، اُسے اَب جلد سے جلد نِپٹانا ہوگا (بڑھاپے سے پہلے)

گدشتہ چار سالوں سے گھر سے باہر اپنی عمر بڑھائی کی رسم (برتھ ڈے پارٹی) منا رہا ہوں ـ اِس بار بھی ایک زبردست کیک منگوا کر اپنے فلیٹ میں چند دوستوں کے بیچ زوردار تالیوں کے ساتھ کیک کاٹ دیا ـ خود کمرہ سجایا، ٹیبل کُرسیوں کا انتظام کیا ـ ساتھ ہی آج اپنوں سے بچھڑنے کا بہت دُکھ ہو رہا تھا وہ بھی کیا دن تھے کہ میرے جنم دن کے روز سبھی بھائی بہن پورے گھر کو سجاتے سنوارتے اور اُس دن اَمّی میرے پسند کے مزیدار کھانے بناتے اور پھِر شام کو سب مِل کر میرے کیک لانے کا انتظار کرتے ـ آج جب دوپہر کو اَمّی سے فون پر بات ہُوئی تو وہ بھی اُن دنوں کو یاد کرکے خوب روئیں ـ

یہ پوسٹ ہندی زبان میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔

Anonymous Anonymous said...

آپ کیلئے اس خوشی یا غم کے موقع پر مبارکباد

September 19, 2006 4:41 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

اِن سے ملو ـ 31
اِن سے ملو ـ 30
وندے ماترم
مبارک ہو جناب
اِن سے ملو ـ 29
آج چھٹی ہے
دُوردرشن اُردو
اِن سے ملو ـ 28
اِن سے ملو ـ 27
اپنی خبر آپ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters