Friday, February 25, 2005

اردو تماشہ

کبھی توجہ ہی نہیں دیا کہ کوئی میرے بلاگ کے پوسٹ میں تبصرے بھی لکھیں گے ـ ہفتہ بھر چند پوسٹیں لکھ کر کسی ایک دن اپنے بلاگ پر پوسٹ کردیتا ہوں، بس میرا اتنا ہی کام ہے اور کبھی وقت ملے تو اپنے بلاگ کی نوک پلک درست کرلیتا ہوں ـ غلطی سے اپنی ایک پرانی پوسٹ پر نظر پڑی جہاں پر مسٹر دانیال نے مجھے رائے دی کہ میں اپنے بلاگ میں نفیس نسخ استعمال کروں اور انہوں نے مجھے آگاہ بھی کیا کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بی بی سی کا ذاتی فونٹ ہے ـ میری ایک اور پوسٹ کے تبصرے میں نبیل صاحب نے تو مجھے چونکا ہی دیا، جو جرمنی سے اردو بلاگ لکھتے ہیں ـ نبیل صاحب نے مجھے بہت ساری باتوں سے آگاہ کیا ـ اگر نبیل صاحب مجھے خبر نہ کرتے تو پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ چند لوگ انٹرنیٹ پر اردو زبان کیلئے خدمت کر رہے ہیں ـ نبیل صاحب کا شکریہ کہ وہ میرے بلاگ پر آئے اور مجھے بہت ساری معلومات پہنچائیں جس سے میں بے خبر تھا ـ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج نیٹ پر چار نہیں پانچ نہیں درجن بھر اردو بلاگر موجود ہیں ـ سستی کہوں، کاہلی کہوں یا پھر وقت نہیں ملتا کہ دوسروں کے اردو بلاگ پر وزٹ کرسکوں ـ پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے کمرے میں نیٹ کنیکشن نہیں ہے اور خود ہفتے میں ایک بار سائبر کیفے سے بلاگ کرتا ہوں ـ کبھی سوچا بھی نہیں کہ ایک دن نیٹ پر اتنے سارے اردو بلاگرس دیکھنے کو ملیں گے ـ مگر افسوس ہے کہ میرے علاوہ کسی دوسرے ہندوستانی نے ابھی تک اردو میں بلاگ لکھنا شروع نہیں کیا ـ
Anonymous Anonymous said...

السلام علیکم

جناب میں بھی آپ کا بلاگ پلے دیکھ چکا ہوں اور بہت زبردست ہے ۔ مگر معاف کیجیے گا مجھے آپ کی چند تحریریں پسند نہیں آئیں تھیں جس کی وجہ سے میں تھوڑا ادھر ادھر ہو گیا تھا ۔ میرا خیال ہے کہ تحریریں معیاری ہونی چاہیں ۔ ناراض مت ہوئیے گا ۔

March 02, 2005 4:41 AM  
Blogger Danial said...

شعیب بھائی ہندوستان میں ٹیکنالوجی کے سیلاب کے باوجود۔ خیر چھوڑئیے آپ کہیں گے کہ دانیال پاکستانی ہے نا اسلئیے ایسا کہہ رہا ہے۔ مگر میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہندوستان میں پایا جانا والا عام تاثر کہ اردو پاکستانیوں کی زبان ہے قطعا بے تکا ہے۔ ہندوستان میں اردو کے بارے کچھ لکھئیے مجھے پڑھ کر خوشی ہوگی۔ خصوصا اس بارے میں کچھ بتائیں کہ آخر ہندوستانی اردو سے کیوں دور ہورہے ہیں؟

March 02, 2005 8:43 AM  
Anonymous Anonymous said...

دانیال بھائی، توجہ دلانے کیلئے شکریہ ’’ہندوستان میں اردو‘‘ اپنے بلاگ پر ضرور لکھوں گا ـ آپ کیلئے خاص عرض ہے کہ تعصب نہیں رکھنا چاہئے کہ میں ہندوستانی اور آپ پاکستانی ہیں ـ ہم پڑوسیوں کا ثقافتی کلچر ملتا جلتا ہے ـ ساٹھ سال قبل ہند اور پاک ایک تھے اب دونوں ملکوں کے درمیان صرف ایک لکیر کیوجہ سے ہمارے خیالات اور سوچ کا بدل جانا تعجب ہے؟

March 03, 2005 1:22 PM  
Anonymous Anonymous said...

جناب شعیب صاحب آپ میری بات کا برا مت مانیے ۔ میں آپ سے دوسرے بلاگرز کی روش پر چلنے کا نہیں کہ رہا کیونکہ ہر شخص کے خیالات مختلف ہوتے ہیں اور ہم کسی کے خیالات و افکار کو تبدیل نہیں کرسکتے ۔ میں کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ آپ کی تحریریں ذرا معمول سے ہٹ کر ہوتی ہیں اور آپ ذرا آزادی سے لکھتے ہیں ۔ میری مقصد آپ کی دل آزاری یا توہین ہرگز نہیں تھا۔

March 05, 2005 7:33 AM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

پانچ انگلیاں
چاکلیٹ
بیلے ڈانس
مغلِ اعظم
انٹرنیٹ
روزگار
گرین چائے
طرزِ فیشن
ماموں
انیمیٹر

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters