Friday, February 04, 2005

پوسٹ

گذشتہ کئی پوسٹس میں عرب ممالک اور عربیوں کے خلاف بہت کچھ لکھ چکا ہوں ـ یہ تمام پوسٹس کہیں باہر سے نہیں بلکہ یہیں عربی ملک اور انہیں عربیوں کے درمیان بیٹھ کر لکھتا رہتا ہوں اور امید ہے ایک دن اسی وجہ سے میری شامت بھی آئے گی ـ عربی لوگ اردو نہیں پڑھتے لیکن انہیں کسی بھی طرح معلوم تو ہوجائے گا کہ ایک شخص یہیں سے اور عربیوں کے درمیان بیٹھے انہیں کے خلاف لکھ رہا ہے، تب میرا کیا ہوگا مجھے خود نہیں معلوم ـ ایک بات اور ہے کہ مذہب اور اندھی تقلید سے بیزار آچکا ہوں، اپنی پیدائش سے لیکر اٹھارہ سال کی عمر تک اپنے مذہب سے محبت اور اسکی پیروی کرتا رہا اور جب پوری طرح ہوش سنبھالا تو دنیا حسین لگنے لگی اور مذہب سے بیزارگی ـ پھر رفتہ رفتہ اپنے مذہب اور اندھے رسم و رواجوں سے بے انتہا نفرت سی ہوگئی ـ اور آج اپنے انہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلاگ بھی کرتا رہتا ہوں ـ یقینا یہ بلاگ پڑھنے والا مجھ پر بھڑکے گا یا پھر دوسرے مہذب لوگوں کو میرے خلاف بھڑکائے گا ـ اب تو دوستوں میں بھی میری زبان مذہب کیخلاف قینچی کی طرح چلنے لگی ہے ـ مجھے سلمان رشدی یا تسلیمہ نسرین کی صف میں آنا پسند نہیں ـ مہذّب تو نہیں لیکن مجھ میں تہذیب ضرور ہے، انسانیت، ہمدردی اور ایمانداری زیادہ نہ سہی مگر ہے ـ اپنے مہذب دور میں جو کچھ کیا اور جو دیکھا انہیں باتوں کو لیکر بلاگ کرتا ہوں ـ میرے والدین، بھائی بہن اور پورا خاندان بے انتہا مہذب اور اپنے مذہب سے محبت کرتے ہیں ـ یہ بھی نہیں سوچتا کہ کاش کسی ایسے گھرانے میں پیدا ہوتا جہاں کوئی مذہب ہی نہ ہوتا، کیونکہ میں نے جو سوچا تھا آج بہتر محسوس ہو رہا ہوں ـ اپنے خیالات کا شکر گذار ہوں کہ مجھے دنیا کو پہچاننے اور سمجھنے کا موقع دیا ـ ڈر صرف اس بات کا تھا کہ اگر آج سے صرف سو سال قبل پیدا ہوتا تو میں بھی مذہبی ہوتا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

بچپن میں
جنت
آج زلزلہ
ترقی چاہتا ہوں
ننگی تصویریں
چھٹیوں کا چاند
ٹائم پاس
انجوائیمنٹ
سالار
اردو بلاگ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters