Friday, November 25, 2005

گھبراؤ نہیں ـ 5

خدا سے ملو بشر الاسد نے خدا کی خدمت میں ڈھیر سارے تحائف پیش کرنے کے بعد گڑ گڑاتے ہوئے فریاد کر نے لگے کہ ہمیں کسی بھی طرح امریکی غضب سے بچائیں بڑی مہربانی ہوگی ـ قریب کھڑے یورپی یونین کے صدر نے دانت دکھاتے ہوئے بشر سے کہا: تمہیں اتنے سارے تحفے لانے کی کیا ضرورت تھی، اگر دو چار خوبصورت خواتین کو ساتھ لاتے تو کچھ بات بنتی، تم عرب ممالک میں رہتے ہو پھر بھی ایسے چلے آئے جیسے کچھ جانتے ہی نہیں ـ ہم نے صرف سنا ہے کہ سیریا کی خواتین بہت خوبصورت ہوتی ہیں، ان سے ملاقات کرواؤ تاکہ خدا کے دربار میں ہم تمہاری حمایت کرسکیں، یہی بات ہم نے ایران سے بھی کہا تھا تاکہ اسکے حق میں ووٹ دے سکیں، ایران نے وعدہ کیا مگر آج تک ہم خالی ہاتھ بیٹھے ہیں ـ بشر نے اِس چھچورے انداز کو نظر انداز کرتے ہوئے خدا کے دربار میں اپنی فریاد جاری رکھی: ہر دن صبح سویرے اخباروں کے ذریعے امریکہ اشتعال انگیز دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ ہمیں کبھی بھی کچل سکتا ہے، اب تو اسکی ہمّت میں مزید اضافہ ہوگیا جب سے خدا اسکے ہاں مہمان ٹھہرا ہے ـ خدا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ہم تو امریکہ کے ہاں صرف مہمان ہیں اور اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسکے طرفدار بھی ہیں! ـ بشر سے نظریں چراتے ہوئے خدا نے مزید کہا: تم امریکہ کے مطالبات کو کیوں نہیں مان لیتے تاکہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے کچھ پیش رفت ہوسکے ـ اتنا سننا تھا بشر لال پیلے ہوکر خدا سے مخاطب ہوئے: آپ کا مطلب ہے کہ امریکہ کی من مانی دنیا میں امن قائم کرسکتی ہے؟ مجھے صرف شک تھا اب یقین ہوچکا ہے کہ خدا بھی امریکی پالیسیوں کا حامی ہے ـ بشر نے اپنے لائے ہوئے تحفے وہیں چھوڑ کر الٹے پاؤں خدا کے دربار سے رخصت ہوگئے ـ موقعہ غنیمت مشرف نے اِس ماحول کا ویڈیو ٹیپ بلیئر کو دکھایا جسے بعد میں بش کے حوالے کردیا ـ آج پھر اخبارات میں سیریا کے خلاف امریکہ نے نہایت ہی دھمکی آمیز سرخیاں شائع کروائیں اسی کے ساتھ بشر الاسد کو زبردست بخار ہوگیا، پورا دن اخباروں کو ہی لحاف بنائے کانپ رہے تھے ـ عراق میں جاری بد امنی اور قتل و غارتگیری کا منظر انہیں اپنے ہی ملک میں نظر آ رہا تھا ـ ـ جاری باقی پھر کبھی
Anonymous Anonymous said...

will you define yourself what TYPE you are of? religious? then which. liguistic? which specify. or simply a makhlooq like ashraful-makhlooqat created by The Creator(Khaliq) less Sharafat(the property of bein Ashraf).

Ashraful Makhlooqate Khaliq

November 30, 2005 1:14 PM  
Anonymous Anonymous said...

adsd

November 30, 2005 1:20 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

عجیب منظر
دبئی ایئر شو کا اختتام
اردو انیمیشن (تیسری قسط)
گھبراؤ نہیں ـ 4
زلزلہ
فقیرانہ تحفہ
نئی باتیں / نئی سوچ
سیّارہ پر آخری پوسٹ
گھبراؤ نہیں ـ 3
خیرات

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters