Wednesday, November 16, 2005

سیّارہ پر آخری پوسٹ

اپنے بلاگ پر ایک نوٹس لگا دیا ہے تاکہ کوئی بھی میری پوسٹس پڑھنے سے قبل نوٹس ضرور پڑھ لیا کریں ـ آج ہی یہ خیال آیا، کیونکہ میری سبھی پوسٹ اردو سیّارہ پر بھی ظاہر ہوتی ہیں مگر میرے بلاگ پر جو نوٹس لگایا ہے، وہ یہاں سیّارہ پر نظر نہیں آتا اسلئے نوٹس لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ـ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بلاگ کے فیڈ کو بند کردوں تاکہ میری پوسٹ سیّارہ پر نہ جائے اور کسی کو میری پوسٹ پڑھنی ہو تو انہیں باقاعدہ میرے بلاگ پر آکر پہلے ضروری نوٹ پڑھنا ہوگا پھر وہ میرے بلاگ پر تشریف لاسکتے ہیں ـ اِس بلاگ پر خود سے مخاطب ہوکر لکھنا شروع کیا تھا پھر بعد میں مختلف قسم کی تحریریں بھی لکھتا رہا ـ ہفتے میں ایک بار اردو سیّارہ پر بھی آتا رہوں گا تاکہ دوسرے اردو بلاگرز کی تحریروں سے مزید علم حاصل کرسکوں ـ
Blogger Danial said...

I think you should reconsider your decission. Some of us were ignorant but there are good people who would like to see you on planet. Please don't go.

November 17, 2005 8:49 AM  
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مجھے آپ کا نوٹس بالکل پسند نہیں آیا ۔ اگر بلاگ پڑھنے پر پابندی ہے تو آپ بلاگ لکھ کیوں رہے ہیں ؟

November 17, 2005 1:35 PM  
Anonymous Anonymous said...

یہ نوٹس واقعی اچھا نہیں ہے۔ بقول اجمل اگر بلاگ پڑھنے پر پابندی ہے تو آپ بلاگ لکھ کیوں رہے ہیں ؟
مہربانی فرما کر آپ یہ نوٹس ہٹا دیں، یہ اچھی بات نہیں ہے۔

November 17, 2005 1:46 PM  
Blogger urdudaaN said...

آپ ایسے جا نہیں سکتے، اور ھم آپ کو جانے نہیں دیں گے۔
غصّہ تُھوک دیجئے۔ لیکن خیال رھے کہ وہ کسی اور کو نہ جا لگے :)

ھماری کمپنیوں میں جب کسی اَن بَن پر لوگ استعفیٰ دیتے ھیں تو لکھتے ھیں
"for better future prospects"
پھر آخری دن وہ الوداع اسطرح لکھتے ھیں
"I hope our paths will cross some day"
ذمّہ داران اُنہیں اِن کلمات سے نوازتے ھیں
"all the best for future endeavors"
یہ سب سُننے اور خود لکھنے کے بعد میں نے بُہتوں کے ساتھ دوبارہ کام کیا ھے۔

بھائی شعیب آپ بھی آئی ٹی والوں کا دل جگر حاصل کریں، آپ ھماری اور ھم آپ کی خطاؤں کو معاف کریں۔ :)

November 17, 2005 5:57 PM  
Blogger Shuaib said...

دانیال، اجمل صاحب، منیر احمد، عتیق الرحمن اور اردو دان :

میرے بلاگ پر لگایا ہوا نوٹس آپ جیسے لوگوں کیلئے بالکل نہیں ہے، نوٹس لگانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ چند لوگ میری تحریروں کو بغیر سمجھے پڑھ کر غلط قسم کے تبصرے لکھ جاتے ہیں ـ
منیر احمد اور اجمل صاحب نے پوچھا کہ میں بلاگ کیوں لکھتا ہوں؟ در اصل میں اپنے خیالات کو آن لائن ڈائری کی شکل میں بلاگ پر محفوظ کرتا جا رہا ہوں، میری اکثر تحریریں خود سے مخاطب جیسی ہوتی ہیں ـ یہ آپ کا خلوص ہے کہ میری تحریریں پڑھ کر تبصرے میں اچھی باتیں چھوڑ جاتے ہیں ـ کھلے دِل اور دماغ کے ساتھ ایک بات عرض کردینا چاہوں گا کہ مجھے سچ مچ مذہبوں پر یقین نہیں ہے اور میں باقاعدہ ایک غیر مذہب مگر عام انسان ہوں اور تمام اچھائیاں برائیاں دونوں مجھ میں موجود ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں مذہبوں کے خلاف ہوں ـ حالانکہ میری اکثر تحریروں میں مذہبوں پر طنز کرنیکا انداز کچھ مختلف ہے، مگر ناسمجھ لوگ میری تحریروں کو سمجھے بغیر غلط انداز لگاتے ہیں ـ

آپ صاحبان کو یہاں لگائی ہوئی نوٹس بہت ہی ناگزیر لگ رہی ہے، ٹھیک ہے، یہ نوٹس ہٹا تو نہیں سکتا البتہ اس میں ترمیم کردیا ہے ـ سچی بات تو یہ ہے کہ یہ نوٹس لگانا مجھے بھی پسند نہیں، لیکن نا سمجھ لوگوں کیلئے مجبورا لگانا پڑا ـ

November 18, 2005 12:13 AM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

گھبراؤ نہیں ـ 3
خیرات
ٹی وی ریموٹ
جیکی چیان
گھبراؤ نہیں ـ ٢
جذبات سے چھیڑ چھاڑ
آج کی پوسٹ
اردو انیمیشن (مزید)
اردو انیمیشن
Gmail

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters