Wednesday, November 01, 2006

یہ خدا ہے ـ 38

باجوڑ فون کی گھنٹیوں سے امریکہ کی پریشانی، ہر کوئی خدا کی خیریت جاننے بیقرار ہے ـ کہیں ایسا نہیں کہ باجوڑ میں بجوڑ دیا ہو، خدا کو سمجھایا بھی تھا اپنی ٹوٹی ٹانگ لئے اِدھر اُدھر نہ جائیں، ٹھیک ہوجانے کے بعد شمالی کوریا اور ایران میں جم کر ناچیں ـ مگر خدا کے سر پر جیسے ناچنے کا بھوت سوار ہے، بیلی ڈانس کا کچھ خاص تجربہ نہیں شاید اسی لئے لبنان میں اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا ـ ٹیلیفون کی گھنٹیوں سے پریشان امریکہ نے ٹال فری پر اپنی آواز کو ریکارڈ کروایا: باجوڑ کارروائی میں خدا کا ایک بھی ہاتھ نہیں، پچھلے دن برفباری میں کبڈی کھیل کر اپنی طبیعت خراب کر بیٹھا ـ صبح کے دس بج چکے اور وہ بلانکٹ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں، آج کی مجلس میں باجوڑ پر تبادلہ خیال کرنا ہے ـ انٹرویو سے قبل خدا نے وضو کرلینا مناسب جانا، تھنڈے پانی میں جیسے روح کانپ اُٹھی اور کپکپاتے منہ سے آواز نکلی: اُف کیا قیامت کی سردی ہے ـ پہلی بار خدا کو سردی کا سامنا ہوا شاید اسی لئے جہنّم کو دہکتی آگ سے بنایا تھا ـ مجلس میں خدا کی آمد پر سب نے تالیوں سے سواگت کیا اور سکون کا سانس لیا کیونکہ کسی نے افواہ پھیلائی تھی خدا بھی باجوڑ تک باجا بجاتے گیا تھا ـ خدا کی بارگاہ میں سب سے پہلے امریکہ نے اپنی چوکیداری کی روداد بلند آواز میں سنایا: سو فیصد اُمید ہے، زیادہ سے زیادہ پانچ سو طالبان کو ٹپکایا ہے ـ اتنا سننا تھا، خدا نے امریکہ کے گال پر چماٹ مارا پھر آج کا اخبار دکھایا: سبھی خبروں میں صرف 90 کا عدد ہے اور باقی 410 کو کیا زمین کھا گئی؟ خدا کا کڑک چماٹ کھانے کے بعد امریکہ نے کہا: دراصل ہمارا ٹارگٹ پانچ سو سے زیادہ ہی تھا، ہمارے پہنچنے سے پہلے وہاں آپس میں لڑ پڑے، اُنہی کے ہتھیاروں سے اُنکے اپنوں کو مروایا اور یوں خدا کا خرچ بچایا ـ صفائی سننے کے بعد خدا نے امریکہ کو گلے لگایا، یہ تو بہت بڑا کارنامہ انجام دیا اُنہیں آپس میں لڑوا کر ہماری قدرت کا خرچ بچایا ـ امریکہ نے خدا کو تسلّی دیا: اب آپ کو اپنی قدرت خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، جب بھی کسی کو آپس میں لڑوانا ہو تو اِس کام کیلئے بندہ حاضر ہے ـ ـ جاری باقی پھر کبھی اِس تحریر پر ہندی زبان میں تبصرے .

Labels:

Anonymous Anonymous said...

Acha hay,
apnay khuda say kahiay ga zara khayal rakhay kabhi kabhi chionti bhi hathi ko lita deti hay,

November 01, 2006 10:19 PM  

Post a Comment