Thursday, October 20, 2005

ہنومان ـ پہلی کارٹون فلم

سہارا ون موشن پکچرس نے Percept پکچر کمپنی اور Silvertoons کے اشتراک سے ہنومان پر پہلی کارٹون انیمیٹڈ فلم بنائی ہے، اِس فلم کے 150 پرنٹ بھی تیار کرلئے گئے جو 21 اکتوبر سے دنیا بھر میں ریلیز کیجائے گی ـ عام کمرشیل ہندی فلموں کی طرح اِس فلم میں بھی ڈرامہ، موسیقی، ایکشن وغیرہ سب کچھ ہے مگر Spiderman اور Batman سے بالکل جدا یعنی پوری فلم ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کا عکس بتایا گیا ہے ـ سہارا ون موشن پکچرس کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندیپ بھارگوا نے کہا انیمیٹڈ فلمیں ہمیشہ سے بچوں کو محفوظ کرتے آئے ہیں، امید ہے "ہنومان" بچوں کے علاوہ ہر عمر کے لوگوں کیلئے خاصی دلچسپ ثابت ہوگی ـ V.G. سامنت نے اِس انیمیٹڈ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور مکیش کھنہ نے "بالغ ہنومان" کیلئے اپنی آواز دی، تاپاس رائیلا نے موسیقی کو ترتیب دیا تو شان اور سونو نگم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ـ ہندو دھرم میں "ہنومان" کو Superhero کا خطاب حاصل ہے اور انکے بھگوان شری رام کی آرمی میں ایک "بہادر سولجر" مانے جاتے ہیں ـ سہارا ون موشن پکچرس نے اِس انیمیٹڈ فلم پر کروڑوں روپئے خرچ کئے جبکہ اسکی مارکیٹنگ کیلئے بھی بہت زیادہ روپیہ خرچ کیا ـ اِس دیوالی تہوار کے موقع پر خاندان کے جملہ افراد کیلئے ہندی اور انگریزی زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم "ہنومان" ضرور دیکھنا چاہئے، بتایا جارہا ہے کہ "ہنومان" ہندوستان کی انیمیشن انڈسٹری کیلئے ایک نیا انقلاب ثابت ہوگی ـ
Anonymous Anonymous said...

Hanumaan's kafi azay ka character hay ... and in india they have him almost in every mythological drama/film.... there animated films are quite good, btw ...animations and depictions i mean!

wassalam

October 21, 2005 2:28 PM  
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

آج کے زمانہ میں ہنو مان کا کردار کچھ عجیب نہیں ؟
مجھے تعلیم دیجئے ۔ ہندی میں بھوجن کھانے کو کہتے ہیں ۔ بھوج کا کیا مطلب ہے ؟ از راہ کرم میرے بلاگ پر تبصرہ میں لکھ دیجئے

October 21, 2005 5:49 PM  

Post a Comment